شیئرکریں

bankiبغداد:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے عراقی قیادت پر زور دیا ہے کہ وہ داعش کو شکست دینے کے لیے قومی مفاہمتی عمل کو آگے بڑھائے۔بغداد میں عراقی وزیراعظم حیدر العبادی سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کا کہنا تھا کہ عراق دہشتگردی کے خلاف موٴثر حکمت عملی تیار کرے۔عالمی بینک کے صدر بھی عراق کے دورے میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کے ہمراہ تھے۔عالمی بینک کی جانب سے عراق کو ری کنسٹرکشن،انفرااسٹرکچر اور ایمرجنسی بجٹ کے لیے دو ارب ڈالر کا قرضہ دیا گیا ہے۔

شیئرکریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں