شیئرکریں

483237-SonamKapoor-1459534244-502-640x480ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے کہا کہ فلموں میں کام کے عوض معاوضے پر اداکاراؤں کے ساتھ امتیازی سلوک ہوتا ہے۔بالی ووڈ کی فلمیں باکس آفس پر کروڑوں روپے کا بزنس کرتی ہیں اور فلم میں کام کرنے والے اداکاروں کا معاوضہ اداکاراؤں سے زیادہ ہوتا ہے یہی نہیں انڈسٹری کے حکمران خانز فلموں کے منافع میں سے معاوضہ وصول کرتے ہیں جب کہ فلم نگری کی اداکاراؤں کو اداکاروں کے معاملے میں کم معاوضہ دیا جاتا ہے جس کے خلاف فلم نگری سے ہی اداکاراؤں نے آواز بلند کرنا شروع کردی ہے۔اداکارہ سونم کپور کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ سالوں میں فلموں میں خواتین کے کردار مضبوط ہوئے ہیں لیکن اجرت کے معاملے میں اب بھی اداکاراؤں کے ساتھ امتیازی سلوک برتا جاتا ہے جب کہ فلم نگری میں اب یہ رجحان آہستہ آہستہ تبدیل ہو تا جا رہا ہے تاہم ’’نیرجا‘‘ سمیت میری دیگر فلموں نے کتنی کمائی کی اس کے باوجود ابھی بھی ہمارے لیے معاوضے میں اضافے کی راہ کھلی نہیں ہے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کی فلم ’’نیرجا‘‘ نے بھارت میں اب تک 75 کروڑ کا بزنس کرلیا ہے۔

شیئرکریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں