شیئرکریں

Pakistan-safooragoth-carnage-کراچی  انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نائن زیرو سے گرفتار 25 ملزموں کے خلاف 26 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے 18 اپریل کو گرفتار ملزموں کے خلاف گواہ طلب کر لیے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نائن زیرو سے گرفتار 25 ملزموں کے خلاف 26 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران عدالت نے ملزموں کے خلاف گواہ پیش نا کرنے پر تفتیشی افسر کی سرزنش کی۔ عدالت نے 18 اپریل کو گرفتار ملزموں کے خلاف گواہ طلب کر لیے۔ 18 اپریل کو نائن زیرو سے گرفتار فیصل موٹا، عبید کے ٹو، فرحان شبیر، قادر ہنگورو اور دیگر کے خلاف گواہ اپنے بیانات ریکارڈ کروائیں گے۔عدالت نائن زیرو سے برآمد دھماکہ خیز مواد اور غیرقانونی اسلحے کے مقدمات میں فرد جرم عائد کر چکی ہے۔ رینجرز نے 11 مارچ 2015 کو ایم کیو ایم کے مرکز پر چھاپہ مار کر 26 خطرناک ملزموں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا تھا۔

شیئرکریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں